Posts

Showing posts with the label Technology News

’موبائل فون جسم اور بستر سے دور نہ رکھنے پر آپ کن نقصانات سے دوچار ہوسکتے ہیں؟؟؟ جانئیے

Image
کیلیفورنیا کے شعبہ پبلک ہیلتھ نے موبائل فون سے خارج ہونے والی ریڈیو فریکوئنسی انرجی سے بچنے کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ اگرچہ ماہرین سائنس موبائل فون کے استعمال سے ہونے والے نقصانات پر متفق نہیں ہیں لیکن تحقیق نے عندیہ دیا ہے کہ طویل عرصے تک موبائل فون کا استعمال اور زیادہ استعمال صحت کے لیے مضر ہے۔ کیلیفورنیا کے شعبہ پبلک ہیلتھ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر کیرن سمتھ کا کہنا ہے ’موبائل فون کے زیادہ استعمال سے صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ موبائل فون کے مضر اثرات سے بچے اور بالغ دونوں ہی بچ سکتے ہیں اگر وہ اپنی جیب میں فون نہ رکھیں اور رات کو سوتے وقت اپنا موبائل بستر سے دور رکھیں۔‘ کیلیفورنیا کے شعبہ پبلک ہیلتھ کے مطابق موبائل فون ریڈیو فریکوئنسی انرجی خارج کرتے ہیں جب موبائل فو سیل ٹاور سے سگنل موصول کرتا ہے یا موبائل سگنل بھیجتا ہے۔ اور یہ ریڈیو فریکوئنسی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح امریکہ میں موبائل فون کا استعمال بہت تیزی سے بڑھا ہے۔ امریکہ میں 95 فیصد امریکیوں کے پاس موبائل فون ہیں اور 12 فیصد امریکی انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے اپنے موبائل کا ہی استعمال کرتے ہیں۔...

خبردار ! لوکیشن سروس بند بھی ہو تو آپ کا اینڈروئڈ فون معلومات اکٹھیکرتا ہے

Image
تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAGES نیوز ویب سائٹ کوارٹز کے مطابق اگر صارفین لوکیشن سروسز کو بند بھی کر دیں تب بھی زیادہ تر اینڈروئڈ سمارٹ فونز لوکیشن کی معلومات اکٹھی کر کے گوگل کو بھجواتے ہیں۔ کوارٹز کا کہنا ہے کہ انڈروئڈ فونز صارف کے آس پاس کے سمارٹ فونز سے معلومات اکٹھی کرتے ہیں جس سے صارف کی لوکیشن معلوم ہو جاتی ہے اور یہ معلومات گوگل کو بھیجتے ہیں۔ صارفین کی پرائویسی کے لیے کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ صارفین کے ساتھ دھوکہ ہے۔ گوگل نے کوارٹز کو بتایا کہ اینڈروئڈ فونز سے ملنے والی معلومات کبھی بھی محفوظ نہیں کی جاتیں اور اینڈروئڈ کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسا نہ ہو۔ کوارٹز کا کہنا ہے کہ سمارٹ فونز اس پاس کے فونز سے معلومات اکٹھی کر کے گوگل کو بھیج رہے ہیں۔ ان معلومات سے صارف کی لوکیشن کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔ کوارٹز کے مطابق اگر سیٹنگز میں لوکیشن سروسز بند بھی ہیں تو سمارٹ فونز یہ معلومات اکٹھی کرتے ہیں اور اگر فون میں سم کارڈ نہ بھی ہو تو تب بھی۔ فون کو یہ معلومات اکٹھی کرنے سے روکنے کے لیے کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔ تصویر کے کاپی رائٹ PA Image caption سوال یہ پیدا ہوتا...

چینی کمپنی ٹینسینٹ نے امریکی کمپنی فیس بک کو پیچھے چھوڑ دیا

Image
تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAGES Image caption ہانگ کانگ میں ٹینسینٹ کے اشاعتی شعبے کے حصص کی قیمت میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے چین میں سوشل میڈیا اور گیمنگ کی بڑی کمپنی ٹینسینٹ نے امریکی سوشل نیٹ ورک کمپنی فیس بک کو بازار حصص میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ منگل کو ٹینسینٹ دنیا کی پانچ سب سے بڑی کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہو گئی۔ شیئر بازار سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رواں سال ہانگ کانگ میں حصص کی فروخت میں ٹینسینٹ کے حصص کی قیمت دگنی ہو گئی اور کمپنی کی آمدنی مسلسل ماہرین کی امیدوں سے زیادہ رہی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منگل کو ٹینسینٹ کی بازار میں مالیت 531 ارب ڈالر پہنچ گئی ہے جو کہ فیس بک کی مالیت 529 ارب ڈالر سے آگے نکل گئی۔ بہرحال ابھی وہ اس شعبے میں پیش پیش کمپنی اپیل (873 ارب امریکی ڈالر) سے بہت پیچھے ہے۔ ٹینسینٹ کے مقبول ویڈیو چیٹ فون پلیٹ فارم پر تقریباً ایک ارب صارفین ہیں جہاں لوگ آپس میں باتیں کر سکتے ہیں، تصاویر شیئر کر سکتے ہیں، گیمز کھیل سکتے ہیں، پیسے منتقل کر سکتے ہیں اور مختلف قسم کی خدمات کے لیے رقم کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔ تصویر کے کاپی رائٹ RICHARD A. BROOKS...

آخر کار چائنہ نے امریکہ کو مات دے دی

دنیا کے تیز ترین 500 سپر کمپیوٹرز کی فہرست میں سب سے زیادہ سپر کمپیوٹرز والے ملک کے حوالے سے چین نے امریکہ سے سبقت لے لی ہے۔ ایک تازہ ترین سروے کے مطابق دنیا کے تیز ترین 500 سپر کمپیوٹرز میں سے 202 چین میں موجود ہیں۔ اس کے مقابلے میں امریکہ میں 143 سپر کمپیوٹرز ہیں اور اس کے پاس دوسری پوزیشن ہے۔ 35 سپر کمپیوٹرز کے ساتھ جاپان تیسرے جبکہ 20 سپر کمپیوٹرز کے ساتھ جرمنی چوتھے نمبر پر تھا۔ 25 سال قبل اس فہرست کا آغاز کیا گیا تھا اور ہر دو سال بعد اس کے تازہ اعداد و شمار شائع کیے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ فہرست میں امریکہ کے پاس 169 جبکہ چین کے پاس 160 سپر کمپیوٹرز تھے۔ رپورٹ کے مطابق چین کی برتری کی وجہ چین کی جانب سے تحقیق میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہے اور اس وقت دنیا بھر میں تحقیق کے اخراجات کا 20 فیصد چین میں خرچہ جاتا ہے۔ سپر کمپیوٹرز بہت بڑے، اور مہنگے سسٹمز ہویے ہیں جن میں ہزاروں پراسیسرز کو مخشوش انداز میں اکھٹا کیا گیا ہوتا ہے اور ان سے انتہائی مخصوص کیلکیولیشنز کروائی جاتی ہیں۔ سپر کمپیوٹرز سے لیے جانے کاموں کی چند مثالوں میں موسمیاتی تبدیلی کے جائزے، جوہری ہتھیاروں کی سیمیولیشنز، ت...

وٹس ایپ پر پابندی، صحافیوں کی تنقید

Image
 وٹس ایپ پر پابندی، صحافیوں کی تنقید تصویر کے کاپی رائٹ AFP Image caption ویٹس ایپ اور دیگر ایسی ایپس افغانستان میں صارفین میں مقبول ہیں۔ افغان حکومت کی جانب سے وٹس ایپ اور دیگر ایسی ایپس پر پابندی لگانے کے فیصلے کو صحافیوں، میڈیا گروپوں اور دیگر صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے سینسرشپ کے مترادف قرار دیا ہے۔ ملک ایک بڑے اخبار کے ایڈیٹر نے اس اقدام کو ترقی سے منہ موڑنا قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے خلاف مزاحمت کی جائے گی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ حکومت نے طالبان اور دیگر جنگجو گروہوں کی جانب سے ایسی ایپس کو استعمال کرنے کی اطلاعات کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔ غلط بیانی اب نہیں، وٹس ایپ لوکیشن بتائے گا لیکن بظاہر اس پابندی پر ابھی عمل درآمد شروع نہیں کروایا گیا ہے۔ رواں ہفتے افغان حکام نے موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ایسی ایپس پر عارضی پابندی لگائی جائے۔ اس بارے میں افغان وزیرِ مواصلات شہزاد اریوبی نے فیس بک پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا تھا کہ لوگوں کی جانب سے شکایات کے بعد متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ ا...

کیافیس بک صارفین کی گفتگو سنتا ہے؟؟؟

Image
کیافیس بک صارفین کی گفتگو نہیں سنتا ؟؟؟ ’فیس بک صارفین کی گفتگو نہیں سنتا اور نہ ہی اس کی بنیاد پر اشتہار بھیجتا ہے‘ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے حکام نے مختلف آلات کے مائیکروفونز کے ذریعے صارفین کی گفتگو سننے اور اس کی بنیاد پ انھیں متعلقہ اشتہارات بھیجنے کے الزامات سے انکار کیا ہے۔ فیس بک کے شعبہ اشتہارات کے نائب صدر، روب گولڈ مین نے یہ بات ٹیکنالوجی پوڈ کاسٹ کے ایک میزبان کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہی ہے۔ حیران کن طور پر، کئی لوگوں نے بتایا ہے کہ انھوں نے فیس بک پر ایسے اشتہارات دیکھے ہیں جو ان کی حال ہی میں کی جانے والی گفتگو سے متعلق تھے۔ ٹیکنالوجی پوڈ کاسٹ کے میزبان پی جے ووگٹ نے ان مخصوص اوقات کی تفصیل پوچھی۔ اس کے جواب میں گولڈمین نے لکھا ’میں فیس بک پر اشتہار چلاتا ہوں۔ ہم نے کبھی بھی اشتہار کے لیے مائکروفون کا استعمال نہیں کیا۔ یہ سچ نہیں ہے'۔ جب ایک اور ٹویٹر صارف نے ان سے پوچھا کہ کیا اس میں انسٹا گرام بھی شامل ہے، جس کی مالک کمپنی بھی فیس بک ہے تو گولڈمین کا جواب اثبات میں تھا۔ تصویر کے کاپی رائٹس @PJVogt @PJVOGT پی جے ووگٹ کی ابتدائی ٹویٹ پر سینکڑوں جوابات موصول...

غلط بیانی کی گنجائش ختم، وٹس ایپ اب لوکیشن بتائے گا

Image
غلط بیانی کی گنجائش ختم، وٹس ایپ اب لوکیشن بتائے گا تصویر کے کاپی رائٹ AFP Image caption اس نئے فیچر کے ذریعے اپنے جائے مقام کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ معلومات کسی ایک کانٹیکٹ یا پھر ایک گروپ کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ آپ کسی کا انتظار کر رہے ہیں اور وہ بار بار آپ کو میسج کرتے ہیں کہ ’بس میں پہنچنے والا ہوں‘۔ لیکن اگر آدھے گھنٹے بعد بھی ان کا کہیں نام و نشان نہیں ہے تو آپ یقیناً شک میں پڑ جائیں گے کہ وہ شخص آپ سے غلط بیانی کر رہا ہے۔ لیکن اب آپ کے دوستوں کے لیے ایسی غلط بیانی کرنا آسان نہیں رہا کیونکہ وٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے کانٹیکٹس کے اصل مقام کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ جان سکتے ہیں۔ اس فیچر کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ جب ہم کہیں جائیں تو اپنی حفاظت کے مدِنظر اپنے دوستوں سے اپنی لوکیشن شیئر کرسکتے ہیں اور ایسے انھیں لمحہ بہ لمحہ ہماری لوکیشن کے بارے میں معلوم ہوتا رہے گا۔ لیکن وٹس ایپ ہر کسی کے ساتھ آپ کی لوکیشن شیئر نہیں کرے گا، اس بارے میں کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صارفین کنڑول کرسکیں گے کہ کون ان کی لوکیشن کے بارے می...

دس ممالک کی فہرست میں انڈیا پہلےنمبر پر اور پاکستان نویں نمبرپر

Image
اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAGES اس رپورٹ میں 25 ممالک کی فہرست بنائی گئی ہے اور وہاں سوشل نیٹ ورک اور آن لائن خریدو فروخت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس میں ایران بھی شامل ہے جہاں آن لائن خرید و فروخت کا تناسب تو 10 فیصد ہے تاہم سوشل نیٹ ورکس پر صارفین کی شمولیت کا تناسب 60 فیصد ہے۔ دنیا کی نصف آبادی کو اب بھی انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں ہے لیکن اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2012 سے 2015 کے درمیان ایک کروڑ ساٹھ لاکھ نئے صارفین نے انٹرنیٹ کا استعمال کیا جو کہ کل صارفین کا 47 فیصد ہیں۔ خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق تجارت اور ترقی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کانفرنس (یو ٹو سی ٹی اے ڈی) میں پیش کردہ انفارمیشن اکانومی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دس ممالک کی فہرست میں انڈیا پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان نویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ اکانومی کی فہرست میں ایران ساتویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر موجود تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک میں 13 کروڑ 99 لاکھ 70 ہزار سات سو باسٹھ افراد موبائل فون استعمال...

چالیس زبانوں میں فوری ترجمہ کرنے والا ہیڈفون متعارف

Image
چالیس زبانوں میں فوری ترجمہ کرنے والا ہیڈفون تصویر کے کاپی رائٹ GOOGLE امریکی شہر سان فرانسسکو میں ایک تقریب میں ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ایسا ہیڈفون لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جو 40 زبانوں میں فوری ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بدھ کی رات 'گوگل پکسل بڈز' کے نام سے موسوم یہ ہیڈفون متعارف کرواتے ہوئے سٹیج پر ایک خاتون اور مرد درمیان مکالمہ دکھایا گیا جس میں مرد انگریزی اور خاتون سویڈش زبان بول رہی تھیں۔ وائرلیس گوگل پکسل بڈز مرد کی انگریزی فوری طور پر سویڈش زبان میں ترجمہ کر کے خاتون کو سنا رہے تھے، جب کہ خواتین کا سویڈش جواب ترجمہ ہو کر انگریزی میں سنائی دے رہا تھا۔ اس کے علاوہ گوگل نے پکسل فون 2 اور پکسل 2 ایکس ایل کا بھی اعلان کیا، جن میں بقول اس کے کسی بھی سمارٹ فون سے بہتر کیمرے نصب ہیں۔ ان فونز کے کناروں کو دبا کر مصنوعی ذہانت والا گوگل اسسٹنٹ لانچ کیا جا سکتا ہے۔ تصویر کے کاپی رائٹ GOOGLE Image caption نئے گوگل پکسل فونز کا کیمرا پس منظر کو دھندلا کرنے کی صلاحیت رکھتا ےہ سائنس فکشن میں ایسے آلات کا تصور پیش کیا گیا ہے جو کسی بھی زبان سے کسی دوسری زبان میں فوری ترجمہ کرنے ک...

اہرام مصر کی تعمیر کی پیچیدہ ترین گتھی حل؟

Image
اہرام مصر کی تعمیر کی پیچیدہ ترین گتھی حل؟ تصویر کے کاپی رائٹ AFP Image caption کنگ خوفو کا اہرام آثار قدیمہ کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ وہ اہرام مصر کی تعمیر کی پیچیدہ ترین گتھیوں میں سے ایک کا جواب ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ وہ سوال تھا کہ قدیم دور میں مصریوں نے اہرام مصر تعمیر کرنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ ٹن سے زائد وزنی چونا پتھر کس طرح ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا۔ نئی تحقیق کے مطابق قاہرہ شہر سے باہر ایسا کرنے کے لیے مصریوں نے خاص اس مقصد کے لیے کشتیاں تیار کی تھیں جس کی مدد سے ان پتھروں کو ڈھویا جاتا تھا۔ * اہرامِ مصر کے رازوں کی کھوج کا آغاز * خلائی سروے سے اہرام کی دریافت اس نئی تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ چار ہزار قبل، 2550 قبل مسیح میں تعمیر کیے جانے والا کنگ خوفو کا اہرام کیسے تعمیر کیا گیا تھا۔ ماہرین کو ایک عرصے سے اس بات کی آگاہی تھی کہ اہرام کی تعمیر میں استعمال ہونے والے کچھ پتھر گیزا سے آٹھ میل دور تورا کے مقام سے نکالے جاتے تھے جبکہ گرنائیٹ کا پتھر 500 میل دور سے لایا جاتا تھا لیکن اس بات پر محقیقن میں اتفاق نہیں تھا کہ وہ پتھر لاتے کیسے تھے۔ لیکن برطانی...

زیادہ بہتر اظہار کے لیے ٹویٹ کے کیریکٹر میں اضافہ

Image
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کو خیالات کے اظہار کے لیے زیادہ گنجائش دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹویٹ کے حروف کی تعداد 280 کرکے اس کی آزمائش کی ہے۔ تصویر کے کاپی رائٹ REUTERS تاحال ٹویٹ 140 حروف (بشمول سپیس) پر مشتمل ہوتی ہے کہ تاہم اسے کچھ محدود لوگوں کے لیے بڑھا کر دگنا یعنی 280 کیا گیا ہے۔ فرم نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ 140 حروف کی حد کئی صارفین کے لیے پریشانی کا باعث تھی کیونکہ وہ اس میں پوری بات نہیں کہہ پاتے تھے۔ فرم کو صارفین کے اضافے میں کمی کا سامنا تھا اس لیے اسے نئے صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے ایسا کرنا تھا۔ ٹوئٹر کی پروڈکٹ مینیجر الیزا روزین کا کہنا تھا کہ ’اپنی سوچوں کو ایک ٹویٹ میں سمونا ایک دردناک کام ہے۔‘ ان کا کہنا تھا زیادہ حروف کی حد کو جاپانی، چینی اور کوریئن میں بھی جانچا گیا جن کے رسم الخط میں ایک حرف میں زیادہ معلومات ہوتی ہیں۔ ’ہم جانے ہیں کہ آپ میں سے کئی لوگ برسوں سے ٹویٹس کر رہے ہیں اور اب ان 140 حروف کے ساتھ جذباتی وابستگی ہے۔‘ ’لیکن ہم نے اسے آزمایا ہے اور دیکھا ہے کہ یہ کیا کر سکتا ہے اور ہمیں یہ اب بھی مختصر انداز پسند آیا۔‘ ٹوئٹر کے بانی جیک ڈوسرے ان ...

حیرت انگیز فیچر، واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری

واٹس ایپ صارفین کا انتظار ختم ہونے والا ہے، حیرت انگیز فیچر جلد منظر عام پر آرہا ہے۔ پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ نے ’’ان سینڈ‘‘ کے نام سے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جو جلد ہی تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، اگر آپ نے غلطی سے کسی کو میسیج بھیج دیا ہے تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ اس فیچر کے ذریعے آپ اس پیغام کو روک بھی سکتے ہیں۔ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق صارفین بہت جلد نئے فیچر سے استفادہ کرسکیں گے، واٹس ایپ نے ’’ڈیلیٹ فور ایوری ون‘‘ فیچر کو کامیابی کے ساتھ مکمل طور پر ٹیسٹ کرلیا ہے۔ ادارے کے مطابق صارفین اس فیچر کے ذریعے ٹیکسٹ، تصاویر، ویڈیوز، جف فائل، ڈاکیومنٹ، کوٹڈ میسیج سمیت دیگر پیغامات کو روک اور واپس لے سکیں گے، اس کیلئے ان کے پاس صرف 5 منٹ کا وقت ہوگا، تاہم ایسے پیغامات جو پہلے ہی دیکھے جاچکے ہوں یا انہیں بھیجے ہوئے 5 منٹ سے زیادہ وقت گزر گیا ہوں انہیں واپس لینا اور روکنا ممکن نہیں ہوگا۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے بھیجے گئے پیغامات میں ترمیم کا آپشن بھی متعارف کرانے پر کام کررہا ہے، جس کے ذریعے تازہ پیغامات میں ترمیم ہوسکے گی۔ واضح رہے کہ پیغام رسانی کی ایپ ...

بلو ٹوتھ کے ذریعے ہیکنگ کا خطرہ

Image
بلو ٹوتھ کے ذریعے ہیکنگ کا خطرہ آپ کی کار کو بھی ہو سکتا ہے تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAGES Image caption یہ حملہ فون کے علاوہ ٹی وی اور لیپ ٹاپ کو بھی متاثر کر سکتا ہے سکیورٹی کمپنی ارمس کے محققین نے ایک ایسے میل ویئر کا پتہ لگایا ہے جو بلو ٹوتھ سے منسلک آلات پر حملہ کر سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق موبائل فونز کا بلو ٹوتھ آن رکھنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ حملہ صرف سمارٹ فون کو ہی نہیں بلکہ سمارٹ ٹی وی، ٹیبلیٹ، لیپ ٹاپ، لاؤڈ سپیکرز اور گاڑیوں کے آڈیو سسٹم کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں اربوں ڈیوائسز ایسی ہیں جن پر بلو ٹوتھ کا استعمال ہوتا ہے۔ تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAGES Image caption کچھ ہیکنگ حملوں کے لیے ہیکرز کا ڈیوائس کے قریب ہونا ضروری ہوتا ہے اس میل ویئر کا نام ‘بلو بارن‘ ہے۔ اس کے ذریعے ہیکرز ان آلات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جن کا بلو ٹوتھ آن ہو۔ ایسا ہونے سے آپ کے موبائل کا ڈیٹا بڑی آسانی سے چوری کیا جا سکتا ہے۔ ارمس کا کہنا ہے کہ ‘بلو ٹوتھ ڈیوائس سے جڑے کئی اور ایسے نقصان دہ سافٹ ویئر ہو سکتے ہیں جن کی شناخت ہونا باقی ہے۔‘ تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAGES I...

ایپل نے ’جدید اور سب سے مہنگا‘ آئی فون ایکس متعارف کروا دیا

Image
x ایپل نے ’جدید اور سب سے مہنگا‘ آئی فون متعارف کروا دیا تصویر کے کاپی رائٹ REUTERS Image caption اسے تین نومبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے دس سال مکمل ہونے پر 'ہوم بٹن ' کے بغیر اپنا نیا آئی فون متعارف کروایا ہے۔ اس نئے فون کو 'آئی فون  X ' یا '10' کا نام دیا گیا ہے اور اس میں انگلیوں کے نشانات کے بجائے چہرے سے اس سے مالک کی پہچان کی سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ 'فیس آئی ڈی' اندھیرے میں بھی کام کر سکے گا کیونکہ اس میں موجود 30 ہزار انفراریڈ ڈاٹس شناخت کر سکتے ہیں، اور اس کو پرانے نظام ٹچ آئی کے مقابلے میں دھوکہ دینا زیادہ پیچیدہ عمل ہو گا۔ یہ اپیل کا سب سے مہنگا فون ہے۔ 64 گیگا بائٹس کے حامل ماڈل کی قیمت 999 امریکی ڈالر (برطانیہ میں 999 برطانوی پاؤنڈ) ہوگی اور اسے تین نومبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ جبکہ 256 جی بی والے فون کی قیمت 1149 ڈالر (برطانیہ میں 1149 پاؤنڈ) ہو گی۔ دوسری جانب سام سنگ کے نئے نوٹ 8 فون کی قیمت 930 امریکی ڈالر (برطانیہ میں 869 پاؤنڈ) ہے، جس میں 64 جی بی ڈیٹا محفوظ کرنے...

سعودی عرب میں انٹرنیٹ کے ذریعے کال پر پابندی 20 ستمبر سے ختم تفصیلات کےلئے کلک کرے۔

Image
سعودی عرب میں انٹرنیٹ کے ذریعے کال پر پابندی 20 ستمبر سے ختم تفصیلات کے لئے کلک کرے۔ تصویر کے کاپی رائٹ REUTERS سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ہفتے سے ملک میں انٹرنیٹ کے ذریعے فون اور ویڈیو کال کرنے پر سے پابندی اٹھا لی جائے گی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس بات کا اعلان سعودی عرب کے وزیر برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السوا نے کیا۔ عبداللہ السوا نے بدھ کو متعدد ٹویٹس میں انٹرنیٹ کے ذریعے فون اور ویڈیو کال کرنے پر سے اگلے بدھ کو پابندی اٹھائے جانے کا اعلان کیا۔ ایک ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ 'اپنے ٹیلی کام کے پارٹنرز کے ہمراہ اور صارفین کو ترجیح دینے کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اگلے ہفتے سے انٹرنیٹ کے ذریعے فون اور ویڈیو کال کرنے پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔' عبداللہ السوا نے کہا کہ سعودی حکام اور ٹیلی کام کمپنیاں مل کر انٹرنیٹ کے ذریعے فون اور ویڈیو کال کرنے پر سے پابندی اٹھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ ایپلیکیشنز جو وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول کو سپورٹ کرتی ہیں وہ اگلے بدھ یعنی 20 ستمبر سے کام کرنا شروع کر دے گیں۔ وزیر بر...

امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے کی ویڈیوز سمندری طوفان ’ارما‘ کے بارےمیں ہر چیز پر یقین نہ کریں

Image
امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے کی ویڈیوز سمندری طوفان ’ارما‘ کے بارے میں حقائق سمندری طوفان 'ارما' کے امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے کی ویڈیوز اور اطلاعات سامنے آرہی ہیں لیکن جو آپ دیکھیں اس سب پر یقین نہ کریں۔ جیسا کہ گذشتہ ہفتے ٹیکساس میں طوفان ہاروی کے ساتھ ہوا، ویسے ہی غلط خبریں، ویڈیوز اور گمراہ کن تصاویر سمندری طوفان ارما کی شدت سے متعلق افواہیں پھیلانے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے، جن کے بارے میں موسمیاتی ماہرین آن لائن متنبہ کر رہے ہیں۔ ارما کی وجہ سے جسے گذشتہ ایک دہائی کے دوران سب سے طاقتور سمندری طوفان کہا جا رہا ہے، 180 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی تیز ہواؤں نے کیریبیئن جزائر کے بعض حصوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اس طوفان کے نتیجے میں عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں اور اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔ نقلی ویڈیوز ایک مقبول ہونے والی ویڈیو جسے جمعرات کو شائع کیا گیا، میں یہ دکھایا گیا ہے کہ طوفان کتنی قوت کے ساتھ کیریبیئن میں پورٹو ریکو سے ٹکرایا اور اس ویڈیو میں ہوا اتنی تیز تھی جیسے کوئی ٹرین کا انجن ہو۔ اس ویڈیو کو تین ہزار سے زائد مرتبہ ری ...

لوگوں کی زندگی ختم کرنے والی ”بلیو وہیل“ گیم دراصل ہے کیا؟اسے کھیلنےوالا بیچ میں کیوں نہیں چھوڑ سکتا؟لرزہ خیز تفصیلات منظر عام پر

Image
لوگوں کی زندگی ختم کرنے والی ”بلیو وہیل“ گیم دراصل ہے کیا؟اسے کھیلنے والا بیچ میں کیوں نہیں چھوڑ سکتا؟لرزہ ..خیز تفصیلات منظر عام پر.... اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایسی ویڈیو گیم جس نے یورپ میں 130 بچوں کی جان لے لی۔ بلیو وہیل نامی گیم جو سوشل میڈیا پر کھیل جاتی ہے، اس گیم میں شامل کردار ایسے خطرناک اور خوفناک کارنامے سرانجام دیتے ہیں کہ بچے ان کو حقیقت سمجھ کر اقدامات اٹھاتے ہیں، جو ان کی زندگی کو ختم کردیتے ہیں۔اس گیم کا ماسٹر نامی کردار گیم کھیلنے والے سے منسلک ہوتا ہے، جو بچہ گیم کھیل رہا ہوتا ہے، وہ ہی ماسٹر کو کنٹرول کر رہا ہوتا ہے۔ ماسٹر کبھی کبھی بچوں سے مصنوعی خودکشی کی ڈمانڈ بھی کرتا ہے،اور انکار کرنے والے بچوں کو دھمکایا جاتا ہے کہ اگر ایسا نہیں کیا تو ان کے خاندان کو قتل کردیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق بچے اس مصنوعی مطالبے کو حقیقت سمجھ کر سنگین اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ برطانوی میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق بلیو وہیل نامی ویڈیو گیم سے 130 بچوں کی ہلاکتیں 2015 سے 2016 کے اختتام کے درمیان ہوئیں،اطلاعات کے بعد معاملے کی تحقیقات مختلف سطحوں پر شروع کردی گئی ہے، زیادہ تر ہلاکتیں روس ...

پاکستانی صارفین کیلئے خوشخبری، چینی کمپنی نے ایک لاکھ 20 ہزار روپے کیکار متعارف کرادی

Image
لاہور(نیوز ڈیسک) چین نے پاکستانی صارفین کیلئے ایک منفرد کار متعارف کرادی ہے جس کی قیمت صرف 1200 امریکی ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار روپے) رکھی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایکسپو سنٹر لاہور میں چینی مصنوعات کی نمائش جاری ہے، یہ نمائش صارفین سے براہ راست رابطے اور ان کو اشیا کی فروخت کیلئے لگائی گئی ہے۔ روزنامہ پاکستان کی ٹیم نے جب اس نمائش کا کوریج کی غرض سے دورہ کیا تو انہیں اس وقت خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پرا جب انہوں نے ایک چینی کمپنی کی طرف سے نمائش میں پیش کی گئی تین نشستوں والی کاردیکھی ۔تین نشستوں والی اس کار کی قیمت انتہائی معمولی یعنی صرف ایک لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب رکھی گئی ہے جو خواتین اور معذور افراد کیلئے بہت ہی سود مند ثابت ہو سکتی ہے۔ ماحول دوست ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی یہ کار بجلی سے چلتی ہے جس میں ایئر کنڈیشنر کی بجائے دیسی انداز میں ڈرائیونگ سیٹ پر پنکھا فٹ کیا گیا ہے تاکہ ڈرائیور کو سکون میسر رہے

کیا آپ بغیر پائلٹ والی ہوائی ٹیکسی میں سفر کریں گے؟

کیا آپ بغیر پائلٹ والی ہوائی ٹیکسی میں سفر کریں گے؟ کمپنی کے مطابق سنہ 2020 تک ڈرون ٹیکسی مارکیٹ میں متعارف کروا دی جائے گی۔ دنیا کے بڑے شہروں میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے مسائل کے باعث ڈرون ٹیکسیوں میں لوگوں کی دلچسپی سمجھ میں آتی ہے۔ چین کی کمپنی ایہنگ کی جانب سے بنائے جانے والی ڈرون ٹیکسی میں ایک، ولو کاپٹر میں دو جبکہ ایئربس کی ڈرون ٹیکسی میں چار سے چھ مسافر لے جانے کی گنجائش ہو گی۔ ان تمام کمپنیوں کی ڈرون ٹیکسیاں برقی توانائی کا استعمال کریں گی جو ماحول کے لیے بھی بہتر سمجھا جا رہا ہے۔ لیکن یہ ڈرون ٹیکسیاں کیسے کام کریں گی اور کیا یہ صارفین کی قوتِ خرید میں ہوں گی یکسی کمپنی ’اوبر‘ کے لیے اس منصوبے پر کام کرنے والے مارک مور کا کہنا ہے کہ ’اگر اس میں تین یا چار مسافر سفر کریں گے تو اس کی قیمت تقریباً عام کار ٹیکسی جتنی ہی ہو گی۔‘ ایک سوال یہ بھی ہے کہ اس کی بیٹری کتنی دیر چلے گی؟ یقیناً آپ نہیں چاہیں گے کہ پرواز کے دوران بیٹری ختم ہو جائے۔ چینی کمپنی ایہنگ کا ڈرون تقریباً 23 منٹ تک پرواز کر سکتا ہے۔ لیکن امریکی محمکمہ ہوا بازی کے مطابق کسی بھی پرواز کرنے والے جہاز کے لیے ضروری ہے کہ پرو...