سعودی عرب میں انٹرنیٹ کے ذریعے کال پر پابندی 20 ستمبر سے ختم تفصیلات کےلئے کلک کرے۔

سعودی عرب میں انٹرنیٹ کے ذریعے کال پر پابندی 20 ستمبر سے ختم تفصیلات کے لئے کلک کرے۔





واٹس ایپتصویر کے کاپی رائٹREUTERS

سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ہفتے سے ملک میں انٹرنیٹ کے ذریعے فون اور ویڈیو کال کرنے پر سے پابندی اٹھا لی جائے گی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس بات کا اعلان سعودی عرب کے وزیر برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السوا نے کیا۔

عبداللہ السوا نے بدھ کو متعدد ٹویٹس میں انٹرنیٹ کے ذریعے فون اور ویڈیو کال کرنے پر سے اگلے بدھ کو پابندی اٹھائے جانے کا اعلان کیا۔

ایک ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ 'اپنے ٹیلی کام کے پارٹنرز کے ہمراہ اور صارفین کو ترجیح دینے کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اگلے ہفتے سے انٹرنیٹ کے ذریعے فون اور ویڈیو کال کرنے پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔'

عبداللہ السوا نے کہا کہ سعودی حکام اور ٹیلی کام کمپنیاں مل کر انٹرنیٹ کے ذریعے فون اور ویڈیو کال کرنے پر سے پابندی اٹھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ ایپلیکیشنز جو وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول کو سپورٹ کرتی ہیں وہ اگلے بدھ یعنی 20 ستمبر سے کام کرنا شروع کر دے گیں۔

وزیر برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السوا نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ملک کے وژن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

کیا متحدہ عرب امارات بھی؟



برج خلیفہتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے لیے واٹس ایپ سے کال کرنے کا خواب تقریباً اس وقت پورا ہوا جب لوگ اس کے ذریعے کال کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن ان کا خواب اس وقت چکنا چور ہو گیا جب متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی نے واضح کیا کہ ملک کی وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول پر سے پابندی اٹھانے پر بحث اپریل 2016 سے جاری ہے۔ فیڈرل نیشنل کونسل اس حق میں ہیں کہ انٹرنیٹ کے ذریعے فون اور ویڈیو کال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

متحدہ عرب امارات میں دو ٹیلی کام کمپنیاں ہیں اور دونوں ہی نے گذشتہ سال سنیپ چیٹ کے ذریعے کال کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی۔ یاد رہے کہ سنیپ چیٹ نے انٹرنیٹ کے ذریعے کال کرنے کا فیچر گذشتہ سال متعارف کرایا تھا۔

متحدہ عرب امارات کی ایک تنظیم امارات سیفر انٹرنیٹ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹیو محمد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ وہ اس دن کے انتظار میں ہیں جب لوگ مفت میں کال کر سکیں گے۔ تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا حفاظت اور سکیورٹی کو نظرانداز کر کے نہیں کیا جانا چاہیے۔


#BBC



Now Download WhatsApp for Computers or Laptop

http://barkicomputers.com/whatsapp/

DOWNLOAD


Comments

Popular posts from this blog

Just Cause 2 Full PC Game Free Download

Psiphon 3 for PC Full Free Download

Tekken 6 Full PC Game Free Download