گوگل کے پاس موجود ذاتی معلومات کو کیسے مٹایا جائے؟

گوگل کے پاس موجود ذاتی معلومات کو کیسے مٹایا جائے؟



Eyeتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES

گوگل کو علم ہے کہ آپ اس پر کیا ڈھونڈ رہے ہیں، آپ کی کس چیز میں دلچسپی ہے، آپ کون سی ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہیں۔
'آپ گوگل استعمال کرتے وقت ہمارے ساتھ اپنی ذاتی معلومات فراہم کرتے ہوئے ہم پر بھروسہ کرتے ہیں
گوگل کے ضوابط کار کی پہلی سطر میں یہ درج ہے کہ دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن کو استعمال کرنے والے اس سے کیا توقع کر سکتے ہیں۔
لیکن کئی صارفین کو یہ علم نہیں ہے کہ 'مائی ایکٹیوٹی' نامی فنکشن کو استعمال کر کے وہ اپنی کوئی بھی ذاتی معلومات گوگل سے ختم کر سکتے ہیں۔
یہاں ہم آپ کو ان کے بارے میں بتائیں گے۔.

1) گوگل پر کی جانے والی تمام سرچ مٹا دیں

جب بھی آپ گوگل پر کچھ سرچ کرتے ہیں تو گو اسے آپ کے اکاؤنٹ سے منسلک کر دیتا ہے۔ آپ انٹرنیٹ پر کوئی فارم پر کریں یا گوگل پر اپنی ای میل چیک کریں وہ تمام چیزیں 'مائی ایکٹیویٹی' کے ریکارڈ میں شامل ہو جاتی ہیں۔
آپ اس پر اپنی مرضی کے مطابق مختلف اوقات میں سرچ کی ہوئی مختلف چیزیں مٹا سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو سرچ کی ہوئی تمام کی تمام چیزیں وہاں سے حذف کر سکتے ہیں۔


Captura de pantallaتصویر کے کاپی رائٹCAPTURA DE PANTALLA

گوگل آپ کو ایسا کرنے پر ایک تنبیہی پیغام دے گا لیکن حقیقت میں تمام معلومات کو حذف کرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

2) یو ٹیوب پر موجود اپنی تمام معلومات مٹا دیں

گوگل اپنے سرچ انجن کی طرح یو ٹیوب پر بھی اپنے صارفین کی تمام معلومات رکھتا ہے لیکن اسے بھی مٹانا نہایت آسان ہے۔


Screen grabتصویر کے کاپی رائٹYOUTUBE

سب سے پہلے بائیں جانب موجود مینو میں 'ہسٹری' کو کلک کریں اور اس میں 'کلئیر آل سرچ ہسٹری' پر کلک کر دیں۔

3) وہ تمام معلومات کیسے مٹائیں جائیں جو اشتہارات دینے والی کمپنیاں آپ کے بارے میں رکھتی ہیں؟

گوگل نہ صرف آپ کے بارے میں تمام معلومات رکھتا ہے بلکہ وہ یہ تمام معلومات اشتہارات دینے والی کمپنیوں کو بھی فراہم کرتا ہے۔ اسی وجہ سے آپ کئی دفعہ دیکھتے ہیں کہ آپ وہی اشتہارات دیکھتے ہیں جس کے بارے میں آپ سرچ کر رہے ہوتے ہیں۔
لیکن اس میں بھی کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ آپ یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ گوگل آپ کی کون سی معلومات ان کمپنیوں کو دے رہا ہے۔
یہ جاننے کے لیے آپ اپنے گوگل اکاؤنٹ پر جائیں اور اس میں 'پرسنل انفو اینڈ پرائیوسی' کے خانے میں جائیں.


Screen grabتصویر کے کاپی رائٹGOOGLE - MARK SHEA

وہاں آپ 'ایڈ سیٹنگ' کے آپشن پر کلک کریں اور اس میں 'مینیج ایڈ سیٹنگ' پر کلک کریں۔
وہاں آپ کو 'ایڈ پرسنالائیزشن' کا آپشن نظر آئے گا جسے آپ بند کر سکتے ہیں اور اس کے بعد آپ کو گوگل پر سرچ کرنے والی چیزوں کے حوالے سے اشتہارات نظر نہیں آئیں گے۔.


Screen grabتصویر کے کاپی رائٹGOOGLE - MARK SHEA
Screen grabتصویر کے کاپی رائٹGOOGLE - MARK SHEA

4) اپنی گوگل کی لوکیشن معلومات مٹا لیں

اگر آپ اینڈرائڈ فون استعمال کرتے ہیں تو گوگل ان تمام جگہوں کی معلومات کی فہرست رکھتا ہے جہاں آپ اپنے فون کے ساتھ گئے ہوں۔
ان تمام معلومات کو مٹانے کے لیے گوگل میپ کے پیج پر جائیں اور اس میں سے 'لوکیشن 
ٹریکنگ' کو چن کر اپنا تمام ہسٹری وہاں سے حذف کر لیں۔ .


Watch Video How to Remove your Personal Information from Google and Youtube


Comments

Popular posts from this blog

Just Cause 2 Full PC Game Free Download

Psiphon 3 for PC Full Free Download

Tekken 6 Full PC Game Free Download